کمبوڈیا (شِنہوا) چین اور کمبوڈیا کے درمیان مشترکہ فوجی مشق " گولڈن ڈریگن 2023" کا پانچواں مرحلہ رائل جینڈر میری ٹریننگ سینٹر میں کامیابی سے اختتام پذیر ہو گیا۔
کمبوڈیا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع جنرل ٹی بان اور چینی پیپلز لبریشن آرمی کی سدرن تھیٹر کمانڈ کے ڈپٹی کمانڈر وائس ایڈمرل وے وین ہوئی کے علاوہ کمبوڈیا میں چین کے سفیر وانگ وینٹیان نے بھی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بان نے کہا کہ فوجی مشق دونوں ممالک اور فوجوں کے درمیان مفید نتائج کے ساتھ کامیابی سے اختتام پذیر ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ اس مشترکہ مشق نے دونوں ممالک کی افواج کی استعداد کار میں اضافہ کیا ہے اور یکجہتی کے جذبے ، دونوں ممالک اور عوام کے درمیان روایتی دوستی اور تعاون کو مزید بڑھایا اور خطے اور دنیا کے اندر امن اور استحکام کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ مشق دونوں ممالک کے اعلیٰ معیار کے عزم ، اعلیٰ درجے اور اعلیٰ معیار کی چین۔کمبوڈیا کمیونٹی کی تعمیر کے ساتھ نئے دور کے مشترکہ مستقبل کی عکاسی کرتی ہے۔
اس مو قع پر وے نے کہا کہ مشترکہ مشق نے نہ صرف انسداد دہشتگردی اور انسانی امداد بارے دونوں افواج کی صلاحیتوں میں اضافہ کیا ہے بلکہ دونوں افواج کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد کو بڑھایا ہے اور ثقافتی تبادلوں کو فروغ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ مشترکہ مشق چین۔کمبوڈیا کی پُرامن ترقی کے تصور کوفروغ دینے کے لئے ایک کھڑکی ہے اور یہ مشق ہمارے خطے کے امن کے تحفظ ، سیکورٹی اور استحکام کو فروغ دینے کے لئے پختہ ارادے اور عزم کا ثبوت ہے۔