شی جیاژوانگ(شِنہوا) چین کے شمالی صوبے ہیبے میں ایک جونیئر ہائی اسکول کے طالب علم کے قتل کے تین کم عمرملزمان کے خلاف عدالتی کارروائی کی جائے گی،جس کے لیے سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ نے کیس کا جائزہ لینے کے بعد مقدمہ چلانے کی منظوری دی ہے۔
ہیبے کی صوبائی پیپلز پروکیوریٹوریٹ کے بیان کے مطابق 10 مارچ کو ہاندان شہر کے علاقے فیی شیانگ سے تعلق رکھنے والے جونیئر ہائی اسکول کے پہلے سال کے طالب علم کو قتل کر دیا گیا تھا جس کے الزام میں تینوں مشتبہ افراد کو 11 مارچ کو گرفتار کیا گیا ۔ استغاثہ حکام کی جانب سے اس کیس کو بہت اہمیت دی گئی ہے اور قانون کے مطابق تحقیقات کے ابتدائی مراحل میں شمولیت اختیار کی۔