تائی یوان(شِنہوا) کوئلے کی دولت سے مالامال چین صوبے شنشی سے رواں سال کے پہلے چار ماہ میں 4 ارب 16کروڑ کیوبک میٹر کول بیڈ میتھین نکالا گیا ہے جو گزشتہ سال کی نسبت13.7 فیصد زیادہ ہے۔
اس عرصے کے دوران صوبے کی کول بیڈ متھین پیداوار ریکارڈبلند سطح پر پہنچ گئی۔
کول بیڈ متھین جو کوئلے کی ایک ضمنی شکل ہے جو کان کنی میں خطرات کو کم کرنے ،گرین ہاوس گیسز کے اخرا ج کو روکنے اور گیس کی کمی کو پورا کرنے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ شنشی میں کول بیڈ متھین کے وسیع ذخائر ہیں۔صوبے کے پاس 83.1 کھرب کیوبک میٹر کول بیڈ میتھین کے ذخائر کا تخمینہ ہے جو زمین کے نیچے 2,000 میٹر تک موجود ہیں ہے، یہ ذخائر ملک کی کل مقدار کا تقریباً ایک تہائی ہیں۔