شنگھائی (شِنہوا) برکس نیو ڈیویلپمنٹ بینک نے چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ میں پائیدار بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں معاونت کیلئے قرض معاہدے پر دستخط کردیئے ۔ یہ چین میں حکومتی ضمانت کے بغیر جاری پہلا قرض ہے۔
معاہدے کے تحت نیوڈویلپمنٹ بینک ژے جیانگ میں پائیدار بنیادی ڈھانچے کے ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بینک آف ہوژو کو 35 کروڑ 80 لاکھ یوآن (5 کروڑ امریکی ڈالر) مہیا کرے گا۔
نیو ڈویلپمنٹ کے مطابق چینی بینک کو دیا گیا یہ قرض نجی شعبے کے قرض دہندگان کو صاف توانائی اور توانائی کی کارکردگی، نقل و حمل اور لاجسٹکس کے ساتھ ساتھ پانی اور صفائی کے شعبوں میں پائیدار بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے لئے دیا جائے گا۔
منظور شدہ قرض سے بنیادی ڈھانچے کے زیر التوا منصوبوں کو مکمل کرنے اور سرمایہ کاری میں اضافے کے ساتھ ساتھ مقامی منڈی میں ترقیاتی اثرات بڑھانے میں نجی شعبے کی شرکت کو خاص طور پر مدد ملے گی۔
معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شنگھائی میں این ڈی بی کے صدردفترمیں ہوئی ۔ اس موقع پر این ڈی بی کے نائب صدر اور چیف آپریشنز آفیسر ولادیمیر کازبیکوف نے کہا کہ نیو ڈویلپمنٹ بینک چین میں بغیر حکومتی ضمانت قرض کی فراہمی شروع کردی ہے۔ یہ بنیادی ڈھانچے اور پائیدار ترقیاتی منصوبوں میں نجی شعبے کے ساتھ مالی تعاون سے متعلق این ڈی بی کی وابستگی کو اجاگر کرتا اور ہمارے رکن ممالک کے ترقیاتی ایجنڈے سے مطابقت رکھتا ہے۔