بیجنگ (شِنہوا) چین کے کورئیرسیکٹر میں رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران کاروباری حجم اور آمدنی میں دوہرے ہندسے کا اضافہ ہوا۔
اسٹیٹ پوسٹ بیورو کے مطابق، پہلی ششماہی کے دوران ملک بھر میں ایکسپریس ڈیلیوری کمپنیوں کی جانب سے گزشتہ سال کے مقابلے میں 23.1 فیصد اضافے کے ساتھ 80ارب16کروڑ پارسلز کو منزل مقصود پر پہنچایا گیا۔
اس عرصے کے دوران اس شعبے کی مجموعی آپریٹنگ آمدنی گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 15.1 فیصد اضافے کے ساتھ 653ارب یوآن(تقریباً91ارب57کروڑڈالر) تک پہنچ گئی۔
صرف جون میں، کورئیرسیکٹر کی جانب سے 14ارب 57کروڑپارسلزکی ترسیل کی گئی جو گزشتہ سال سے 17.7 فیصد زیادہ ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق ملک کی پوسٹل انڈسٹری کی جانب سے اس عرصے کے دوران 89ارب42کروڑپارسل کی ترسیل کی گئی جو کہ ایک سال پہلے کے مقابلے میں 20.5 فیصد زیادہ ہیں۔