بیجنگ (شِنہوا) چین کے لاجسٹکس سیکٹر میں نقل و حمل کی بڑھتی ہوئی طلب کی وجہ سے جون کے دوران مستحکم کارکردگی کا رجحان برقرار رہا ہے۔
چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کے مطابق، ملک کی لاجسٹکس مارکیٹ کی کاکردگی کا انڈیکس جون میں 51.6 فیصد رہا،جو اگرچہ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 0.2 فیصد کم ہے لیکن پھر بھی انحطاط کے بعد تیزرفتار ترقی کی 50 فیصد سطح سے اوپر ہے۔ فیڈریشن کے اعداد و شمار کے مطابق ویئر ہاؤسنگ انڈیکس مئی کے مقابلے میں 0.1 فیصد پوائنٹس بڑھ کر جون میں 48.5 فیصد رہا۔
فیڈریشن کے چیف اکانومسٹ ہی ہوئی نے کہا کہ ملک کی سپلائی چین کے اپ اسٹریم سے ڈاون اسٹریم تک ہونے والے بھرپور انضمام سے کاروباری طلب اور آپریشنل لچک مضبوط ہوئی ہے،جس سے مستقبل کی بہتری کے لیے ٹھوس بنیاد فراہم ہوئی ہے۔
مذکورہ مدت میں کاروبارکا مجموعی حجم کا انڈیکس 51.6 فیصد تک پہنچ گیا، نئے آرڈرز کا انڈیکس 51.9 فیصد رہا۔خصوصاً کاروباری توقعات کا انڈیکس 55.3 فیصد رہا، جو مسلسل چار ماہ سے ہائی کلائمیٹ زون میں ہے۔