• Roubaix, France
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین،لان ژو تجارتی میلےمیں 2 ہزار سے زائد اداروں کو چین میں سرمایہ کاری کے مواقع کی تلاشتازترین

July 07, 2024

لان ژو (شِنہوا) چین کے شمال مغربی صوبے گانسو کے صدر مقام لان ژو میں جاری 30 ویں چائنہ لان ژو سرمایہ کاری و تجارتی میلے میں 2 ہزار 200 سے زائد ملکی اور غیر ملکی کاروباری ادارے کاروباری مواقع کی تلاش میں ہیں۔

بیلاروس، ازبکستان اور یوراگوئے سمیت 23 ممالک کی حکومتوں، سفارت خانوں، قونصل خانوں، کاروباری تنظمیوں اور کمپنیوں کے نمائندے اس 5 روزہ میلے میں مدعو ہیں جو بدھ کو ختم ہوگا۔

اب تک مجموعی طور پر 1 ہزار 325 سرمایہ کاری و تعاون معاہدے ہوچکے یں جن کی مجموعی مالیت تقریبا 604 ارب یوآن (تقریبا 84.7 ارب امریکی ڈالر) اور یہ ڈیجیٹل معلومات، نئی توانائی، سازوسامان کی پیداوار، پیٹروکیمیکل صنعت، اور خصوصی زرعی مصنوعات جیسے شعبوں کا احاطہ کرتے ہیں۔

چین، شمال مغربی صوبے گانسو کے شہر لان ژو میں منعقدہ 30 ویں چائنہ لان ژو سرمایہ کاری و تجارتی میلے میں بیلاروس کا ایک بینڈ فن کا مظاہرہ کررہا ہے۔ (شِنہوا)

میلے میں کاروباری تشہیر اور تبادلے کی سرگرمیاں بھی شامل ہیں جبکہ توقع ہے کہ 40 ہزار سے زائد افراد میلے میں شریک ہوں گے۔

یہ میلہ پہلی بار 1993 میں منعقد ہوا اور یہ چین کے شمال مغربی علاقوں میں کاروبار کا ایک ذریعہ اور بیلٹ اینڈ روڈ اقتصادی و تجارتی تعاون کی ایک اہم تقریب بن چکا ہے۔

گزشتہ برس اس نے اندرون اور بیرون ملک سے 1 ہزار 600 سے زائد کاروباری اداروں کو راغب کیا تھا اور 5 روزہ میلے کے دوران مجموعی طور پر 1 ہزار 172 معاہدے ہوئے تھے۔