بیجنگ(شِنہوا)چین میں بجلی کی کھپت میں مئی کے دوران مستحکم اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کے اعداد و شمارکے مطابق، گزشتہ ماہ بجلی کا استعمال گزشتہ سال کے اسی ماہ کے مقابلے میں 7.2 فیصد اضافے کے ساتھ 775ارب 10کروڑکلو واٹ آورز تک پہنچ گیا۔
اعدادوشمار کے مطابق خاص طور پر بنیادی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کی طرف سے استعمال ہونے والی بجلی میں گزشتہ سال کی نسبت بالترتیب 10.3 فیصد اور 6.8 فیصد اضافہ ہوا۔ خدمات کے شعبے میں استعمال ہونے والی بجلی میں 9.9 فیصد اضافہ ہوا۔ مئی میں رہائشی مقاصد کے لیے بجلی کے استعمال میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5.5 فیصد اضافہ ہوا، جو 92 ارب 40 کروڑکلو واٹ آورزتک پہنچ گیا۔