• Sterling, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین،نئے نیوکلیئر پاورپلانٹ سے بجلی کی پیداوار شروعتازترین

May 25, 2024

نان ننگ(شِنہوا) چین میں ملکی سطح پر تیار کردہ تیسری نسل کے نیوکلیئر ری ایکٹرہوالونگ ون سے چلنے والےنئے جوہری پاور پلانٹ سےبجلی کی پیداوار شروع ہوگئی ہے جس سے اس یونٹ سے کمرشل بنیادوں پر پیداوار کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

چائنہ جنرل نیوکلیئر پاور کارپوریشن کی ذیلی کمپنی گوانگشی فانگ چھینگ گانگ نیوکلیئر پاور کے مطابق ملک کے جنوبی ساحلی شہر فانگ چھینگ گانگ میں نیوکلیئر پاور سٹیشن کے نمبر4 یونٹ نے ہفتہ کی صبح 8 بجے 168 گھنٹوں پر مشتمل آزمائشی آپریشن کامیابی سے مکمل کرلیاہے۔ چین کے جنوبی گوانگ شی ژوآنگ خوداختیارعلاقے میں گوانگ شی فانگ چھینگ گانگ نیوکلیئر پاور کمپنی کے چیئرمین کائی ژین نے کہا کہ نمبر4 یونٹ کے آپریشن سے ہوالونگ ون ٹیکنالوجی کے محفوظ ہونے،پختگی اورجدید نوعیت کی مزید تصدیق ہوئی ہے۔

کائی  نے مزید کہا کہ اس پلانٹ سے ہوالونگ ون یونٹس کے وسیع پیمانے پر استعمال میں مدد مل سکتی ہے۔

فانگ چھینگ گانگ نیوکلیئرپاور پراجیکٹ مجموعی طور پر چھ نیوکلیئر پاورپلانٹ پر مشتمل ہے،جن میں سے پہلے دو یونٹس نے 2016 میں پیداوارشروع کردی تھی، تیسرے یونٹ نے گزشتہ سال کام شروع کیا ۔ نمبر 4 یونٹ کی تعمیر 23 دسمبر 2016 کو شروع کی گئی تھی۔