بیجنگ (شِنہوا) چین کے شمال مغربی علاقے ننگ شیا ہوئی خود مختار علاقے کے دو اعلیٰ عہدیداروں کو گزشتہ برس ایک ریستوران میں ہونے والے تباہ کن گیس دھماکے میں اپنے فرائض سے غفلت برتنے اور اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام رہنے پر پارٹی کی تادیبی سزاؤں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ننگ شیا علاقائی حکومت کے نائب چیئرمین چھن چھون پھنگ کو پارٹی میں انتباہ جاری کیا گیا ہے جبکہ علاقائی دارالحکومت ین چھوان کے پارٹی سربراہ ژاؤ شو ہوئی کو سخت وارننگ دی گئی تھی۔ چھن اور ژاؤ دونوں ننگ شیا کی کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی کمیٹی کے قائمہ کمیٹی کے ارکان ہیں۔
جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے مرکزی کمیشن برائے نظم و معائنہ کی قائمہ کمیٹی نے کیا تھا جبکہ اس کی منظوری کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی نے دی تھی۔
یہ دھماکہ 21 جون 2023 کو ین چھوان کی ایک مصروف سڑک پر واقع ایک باربی کیو ریستوران میں مائع پیٹرولیم گیس کے اخراج سے ہوا تھا جس میں 31 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوئے تھے۔
سی سی ڈی آئی کی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی تھی چھن نے خود مختار علاقے کے گیس سیفٹی امور بارے اپنے انتظامی اور نگرانی کے فرائض سے غفلت برتی تھی۔ وہ ننگ شیا میں کام کی جگہ کے حفاظتی امور کے سربراہ تھے۔
ژاؤ کو متعلقہ محکموں کے قانون نافذ کرنے والے امور کی نگرانی ، گیس اور کھانے پینے کے شعبوں کی نگرانی کے بارے میں اپنے فرائض سے غفلت برتنے کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔