• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین،ویت نام سرحدی راہداری کے ذریعے پہلی سہ ماہی میں 5 لاکھ 20 ہزارسفری دورے ریکارڈتازترین

April 05, 2024

نان ننگ(شِنہوا)چین اور ویت نام کی سرحد پر یویی گوان سرحدی گیٹ کے ذریعے 2024 کی پہلی سہ ماہی میں مسافروں کے تقریباً 5 لاکھ 20 ہزارسفری دورے ریکارڈ کیے گئے جو گزشتہ سال کی نسبت 189 فیصد زیادہ ہے۔

چین کے جنوبی گوانگ شی ژوانگ خود مختار علاقے میں یویی گوان کی داخلی اور خارجی سرحدی چوکی کے مطابق اس سال کے پہلے تین مہینوں میں زمینی بندرگاہ کے ذریعے1 لاکھ  سے زائد گاڑیوں کو کلیئر کیا گیا جو گزشتہ سال کی نسبت22.75 فیصد زیادہ ہیں۔

سرحدی چوکی کے مطابق زمینی بندرگاہ سے فی الحال روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 6 ہزارمسافروں کی آمدورفت ہورہی ہے۔