• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین،پانی کے ترسیلی منصوبے سے17کروڑ60لاکھ سے زیادہ لوگوں کوفائدہ پہنچاتازترین

March 18, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین میں جنوب سے شمال کی جانب  پانی کے ترسیلی منصوبے سے مشرقی اور وسطی علاقوں کے17کروڑ60لاکھ سے زیادہ لوگوں کوفائدہ پہنچا ہے۔

چائنہ ساؤتھ ٹو نارتھ واٹر ڈائیورژن کمپنی نے پیر کو بتایا کہ اس منصوبے کے تحت مشرقی اور درمیانی روٹس کے ذریعے 70 ارب کیوبک میٹر سے زیادہ پانی خشک سالی کے شکار شمالی علاقوں تک پہنچایا گیا ہے۔

کمپنی نے کہا کہ بیجنگ اور تیانجن جیسے میٹروپولس شہروں کا پانی کے ایک بڑے ذریعہ کے طور پر اس منصوبے پر انحصار ہے اور یہ کہ اس منصوبے سے 40 سے زیادہ بڑے اور درمیانے درجے کے شہروں کی  اقتصادی اور سماجی ترقی کے مواقع میں اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی کے مطابق  منصوبے کے درمیانی روٹس کے علاقوں میں گزشتہ برسوں میں ماحولیاتی مقاصد کے لیے 10 ارب کیوبک میٹر پانی سے فائدہ اٹھایا گیا اور بہت سے دریاؤں اور جھیلوں کو بحال کیا گیا۔