• Istanbul, Türkiye
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین،پی ایل اے جنوبی تھیٹر کمان کے700سے زائد افسران و جوان امدادی کارروائیوں کیلئےسیلاب متاثرہ علاقوں کوروانہتازترین

July 08, 2024

چھانگ شا(شِہنوا)چین کی  پیپلز لیبریشن آرمی جنوبی تھیٹر کمان کی فضائیہ کے 7سوسے زسائد افسران اور جوانوں کو صوبہ ہونان کے سیلاب متاثرہ علاقے یوئے یانگ میں امدادی کارروائیوں کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے۔

46 گاڑیوں پر مشتمل یہ قافلہ متاثرہ علاقوں میں  بند کا معائنہ کرنے کے علاوہ پشتوں کومضبوط بنانے کا کام اور مقامی پیداوار اورمعمولات زندگی کی بحالی میں مدد فراہم کرے گا۔

شدید اور طویل بارشوں کے نتیجے میں چین کے مختلف علاقوں  کو سیلاب کا سامنا ہے ، خاص طور پر یوئے یانگ شہر کے زیر انتظام ایک کاؤنٹی میں واقع ملک کی دوسری سب سے بڑی میٹھے پانی کی جھیل ڈونگ ٹنگ جھیل کے بند میں دراڑ پڑی۔