بیجنگ(شِنہوا)بیلارروس کی وزارت دفاع کی دعوت پر چین کی پیپلز لیبریشن آرمی کے گارڈ آف آنر نے ایک دستہ 3 جولائی کو فوجی پریڈ میں شرکت کے لئے بیلاروس بھیجا ہے۔
یہ دستہ اس وقت بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں بیلاروس کی آزادی کی 80 ویں سالگرہ کی یادگاری تقریب کی تیاریوں کے سلسلے میں تربیت حاصل کر رہا ہے۔
چین اور بیلاروس نے سدا بہار جامع اسٹریٹجک شراکت داری قائم کررکھی ہے۔ پی ایل اے کے گارڈ زآف آنر نے 2018 اور 2019 میں بھی بیلاروس میں فوجی پریڈ میں حصہ لینے کے لیے دستے بیجھے تھے۔