بیجنگ (شِنہوا) چین کی ریاستی کونسل نے متعدد عہدیداروں کی تقرری کی اور کچھ کو عہدوں سے ہٹادیا ہے۔
گوتِنگ تِنگ کو نائب وزیر خزانہ مقرر کیا گیا ہے جو اس سے قبل نائب وزیر تجارت کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی تھی۔
سونگ شان یون کو چائنہ موسمیاتی انتظامیہ کا ڈپٹی ڈائریکٹر مقررکیا گیا ہے۔
ژانگ چھن کی تقرری چین کی زلزلہ انتظامیہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے طور پر کی گئی ہے۔
لیو ژین گو بزرگی سے متعلق چین کی قومی کمیٹی کے سربراہ مقرر کئے گئے ہیں۔
ژو ژونگ منگ کو نائب وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے جبکہ لی یی فی کوسنکیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن کور کے سیاسی کمشنر اور چائنہ سنکیانگ گروپ کے چیئرمین کےعہدوں سے برطرف کر دیا گیا ہے۔