• Sandston, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین،ریاستی کونسل نے نجی معیشت میں پیشرفت کی ترجیحات کا تعین کردیاتازترین

June 26, 2024

بیجنگ (شِںہوا) چین کی ریاستی کونسل کی ایک رپورٹ کے مطابق چین نجی شعبے کی ترقی کو فروغ دینے سے متعلق کوششوں میں تیزی لائے گا۔

قومی ترقی اور اصلاحات کمیشن کے نائب سربراہ ژینگ بی نے 14 ویں قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے 10 ویں اجلاس میں نجی شعبے میں ترقی کے فروغ سے متعلق ایک رپورٹ پیش کی۔

ژینگ کے مطابق 2012 میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 18 ویں قومی کانگریس کے بعد سے نجی معیشت میں پیشرفت ہوئی اور نتیجہ خیز کامیابیاں ملیں۔

اعداد و شمار کے مطابق 2012 سے 2023 کے دوران ملک کے مجموعی کاروباری اداروں میں نجی اداروں کا تناسب 79.4 فیصد سے بڑھ کر 92.3 فیصد ہو گیا جبکہ گزشتہ برس کے اختتام تک مجموعی طور پر 12 کروڑ 40 لاکھ انفرادی کاروبار رجسٹرڈ تھے جو 2012 سے تقریبا 4 کروڑ زائد ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کی جامع قومی قوت ، گہری اصلاحات ، سائنس و ٹیکنالوجی اور صنعتی انقلاب نے نجی شعبے کو ترقی کی بنیاد، حوصلہ اور مواقع فراہم کئے ہیں۔

تاہم نجی شعبے کو اب بھی مارکیٹ تک رسائی، خدمات کی فراہمی اور کاروباری انتظام کے حوالے سے چیلنجز درپیش ہیں۔

رپورٹ میں نجی شعبے مزید ترقی کے لئے 6 ترجیحات پیش کی گئی ہیں۔