بیجنگ (شِنہوا) چین کے ریلے سیٹلائٹ چھوئے چھیاؤ۔ 2 کے لئے کیریئر راکٹ چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے وین چھانگ خلائی لانچ مرکز پر پہنچادیا گیا ہے۔
چائنہ قومی خلائی انتظامیہ (سی این ایس اے)کے مطابق لانگ مارچ -8 وائی 3 کیریئر راکٹ لانچ مقام پر تیاری اور آزمائشی مراحل سے گزرے گا۔
لانگ مارچ -8 ایک نئی نسل کا کیریئرراکٹ ہے جو سبز اور ماحول دوست مائع ایندھن استعمال کرتا ہے۔ اس راکٹ نے اپنی پہلی پرواز 2020 میں کی تھی۔ اس سے چین کی سورج کے مدار میں پے لوڈ پھیجنے کی صلاحیت 3 سے 5 ٹن ہوگئی تھی۔
چائنہ قومی خلائی انتظامیہ نے بتایا کہ چھوئے چھیاؤ 2 رواں ماہ کے شروع میں اسی لانچ مقام پر منتقل کیا گیا تھا جسے 2024 کی پہلی ششماہی کے دوران خلا میں بھیجا جائے گا۔
ادارے کے مطابق لانچ مرکز پر سہولیات اچھی حالت میں ہیں اور طے شدہ منصوبے کے تحت اس کی تیاری جاری ہے۔
چھوئے چھیاؤ 2، یا میگ پائی برج -2 چین کے چاند مشن کے چوتھے مرحلے میں ریلے پلیٹ فارم کی حیثیت سے کام کرتے ہوئے چھانگ ای -4 ، چھانگ ای -6 ، چھانگ ای -7 اور چھانگ ای -8 مشنز کو مواصلاتی خدمات مہیا کرے گا۔