• Phoenix, United States
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین،رواں موسم گرما میں اناج کی فصل میں 9 برس کے دوران سب سے بڑا اضافہتازترین

July 24, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین میں گندم کی زبردست پیداوار کی بدولت رواں موسم گرما میں اناج کی پیداوار میں 9 برس کا سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

چینی وزارت زراعت اور دیہی امور کے پارٹی سربراہ ہان جون نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ رواں موسم گرما میں تقریبا 34 کروڑ 60 لاکھ مو (تقریبا 2 کروڑ 30 لاکھ ہیکٹر) پر گندم کی کٹائی ہوئی ہے جو گزشتہ برس کی نسبت 4 لاکھ 75 ہزار مو زائد ہے۔

ہان نے کہا کہ گندم کی فی مو پیداوار میں گزشتہ برس کی نسبت 10 کلوگرام یا 2.6 فیصد اضافہ ہوا ہے جو گزشتہ 5 برس میں سب سے بڑا اضافہ ہے۔

خوراک کے تحفظ کی ضمانت چین کی اولین ترجیح رہی ہے گزشتہ برسوں میں اناج کی پیداوار بہتر بنانے کے لئے متعدد اقدامات کئے گئے جن میں اعلیٰ معیار کے زیادہ کھیتوں کا قیام اور زرعی ٹیکنالوجیز کا فروغ ہے۔

رواں سال موسم گرما میں اناج کی مجموعی پیداوار 14 کروڑ 97 لاکھ 80 ہزار ٹن رہی جو ایک نئی بلند ترین سطح ہے۔ سالانہ اعداد و شمارکے مطابق 2023 مسلسل 9 واں سال جب اناج کی پیداوار 65 کروڑ ٹن سے زائد رہی۔

ہان نے مزید بتایا کہ سویابین کی پیداوار پر خاص طور پر خصوصی توجہ دی گئی جس سے گزشتہ دو برس میں اس کی خود کفالت کی شرح میں تقریباََ 4 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ اس کے علاوہ گوشت، پھل اور چائے سمیت زرعی مصنوعات وافر مقدار میں فراہمی بھی کی گئی۔