بیجنگ(شِنہوا)تائیوان ڈیموکریٹک سیلف گورنمنٹ لیگ کے سابق رہنما اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے سابق نائب چیئرپرسن آنجہانی ژانگ کی ہوئی کی آخری رسومات بدھ کے روز بیجنگ میں ادا کر کے انہیں سپرد خاک کر دیا گیا۔
شی جن پھنگ، ژاہ لی جی، وانگ ہو ننگ ،چھائی چھی ، ڈنگ شوئے شیانگ، لی شی ، ہان ژینگ اور دیگر نے بدھ کی صبح باباوشان انقلابی قبرستان میں ژانگ کو الوداع کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔
ژانگ کا انتقال 96 سال کی عمر میں 11 جنوری کو بیجنگ میں ہوا۔