بیجنگ(شِنہوا)چین کی کار سازی کی صنعت میں گزشتہ سال2023 میں زبردست ترقی ریکارڈ کی گئی۔
چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے اعداد و شمار کےمطابق گزشتہ سال اس شعبے کی صنعتی اضافی قدر میں گزشتہ سال کی نسبت 13 فیصد اضافہ ہواجوچین کی مجموعی مینوفیکچرنگ صنعت کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہے۔
2023 میں اس شعبے کی مشترکہ آپریٹنگ آمدنی 101 کھرب یوآن (تقریباً 14.2 کھرب ڈالر) تک پہنچ گئی جو گزشتہ سا ل کی نسبت 11.9 فیصد زیادہ ہے۔
کار سازی کے شعبے کی کمپنیوں کا کُل منافع بھی گزشتہ سال کی نسبت 5.9 فیصد بڑھ کر 508.63 ارب یوآن تک پہنچ گیا۔