• Sterling, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین،شی ژانگ کے بڑے شہروں کو ملا نے والی شاہراہ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیاتازترین

July 01, 2024

لہاسا(شِنہوا)چین کے شی ژانگ خود مختار علاقے کے دو بڑے شہروں کو ملا نے والی اعلی درجے کی شاہراہ  کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا،جس سے دونوں شہروں کے درمیان سفر کا دورانیہ  نصف رہ گیا ہے۔

علاقائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق علاقائی دارالحکومت لہا سا اور خطے کے دوسرے بڑ ے شہر شی گازی  کو ملانے والی یہ شاہراہ 245 کلو میٹر طویل  اورچار رویہ ہے، اس  شاہراہ نے  لہا سا اور شی گازی  کے درمیان سفر کے دورانیے کو  6 گھنٹے سے کم کر کے 3 گھنٹے کر دیا ہے۔ اب  تک  شی ژانگ میں  اعلی درجے کی شاہرایں ایک ہزار ایک سو چھیانوے  کلومیٹر تک پھیل چکی ہیں۔

 یہ شاہراہ قومی شاہراہ کا ایک حصہ ہے جو  چین کے صوبہ سیچھوان کے شہر یا آن اور   چین کے سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے کے کاشغر پریفیکچر میں یی چھینگ کاؤنٹی کو ملاتی ہے۔

علا قائی ٹر انسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے بتایا کہ  یہ اعلی درجے کی شاہراہ لہاسا کو شی ژانگ کے مغرب سے ملانے کیلئے اہم راستے کے طور پر کام کرے گی۔یہ علاقائی روڈ نیٹ ورک کے ڈھانچے اور قومی جامع نقل و حمل کے ذرائع کو بہتر بنانے اور خطے کو جنوبی ایشیا کے لئے مزید کھولنے میں سہولت فراہم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔