• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین،شی ژانگ میں رجسٹرڈ غیر ملکی تجارتی کمپنیوں کی تعداد1 ہزار سے تجاوز کر گئیتازترین

February 16, 2024

لہاسا (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی شی ژانگ خود مختار علاقے میں رجسٹرڈ غیر ملکی تجارتی کمپنیوں کی تعداد 2023 میں 1 ہزار 45  تک پہنچ گئی جوگزشتہ سال کی نسبت 26.51 فیصد زیادہ ہے۔

 لہاسا کسٹم کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 2023 میں شی ژانگ  میں سامان کی کل درآمد اور برآمد 10 ارب یوآن (تقریباً 1.41 ارب امریکی ڈالر) سے تجاوز کر گئی۔

یہ خطہ مقامی چائے، دودھ، شہد اور مشروم جیسی اشیا ء بھارت ، سنگاپور، کویت اور سعودی عرب کو برآمد کرتا ہے۔

محکمہ کسٹم کے مطابق حکام نے کاروباری ماحول کو بہتر بنانے اور سرحد پار تجارت کی سہولت کو بہتر بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس سے غیر ملکی تجارتی اداروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔