تائی یوان(شِنہوا)چین کے صوبے شنشی کے دارالحکومت تائی یوان میں کوئلے کی کان کے حادثے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔
مقامی حکام نے پیر کو بتایا کہ حادثہ 7 جولائی کو چھنگ شو کاونٹی میں کوئلے کی ایک کان میں نصف شب کو پانی بھرآنے کی وجہ سے پیش آیا تھا جس کے باعث تین کان کن کان میں پھنس گئے تھے۔
کاونٹی کے محکمہ تشہیر نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز شام 6 بجکر 10 منٹ پر ان تینوں کان کنوں کی لاشیں کان سے نکال لی گئیں۔