بیجنگ(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کے نظم وضبط سے متعلق مرکزی معائنہ حکام نے سی پی سی کی 20ویں مرکزی کمیٹی کی جانب سے شروع کردہ دوسرے مرحلے کے معائنوں کے اختتام کے بعد 33 اداروں کوانکی کارکردگی ک حوالے سے اپنی رائے دیدی ہے۔
ایک سرکاری بیان کے مطابق 25 مارچ کو ایک معائنہ اجلاس کا انعقاد ہوا اور 26 تا 29 مارچ کے درمیان 15 مرکزی معائنہ ٹیموں نےمرکزکے زیر انتظام 27 اداروں اور چھ سرکاری محکموں کو اپنی رائے(فیڈ بیک) سے آگاہ کرتے ہوئے انہیں معائنوں کے دوران سامنے آنے والے اہم مسائل سے متعلق آگاہ کیا۔
فیڈبیک میں کہا گیا ہے کہ کاروباری ادارے گزشتہ برسوں کے دوران پارٹی گورننس پرمکمل طورپر اور سختی کے ساتھ کاربندرہے اور اسکے علاوہ معاشی اورسائنس و ٹیکنالوجی کی ترقی کو فروغ دینے اور لوگوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے میں ان کے تعاون کا بھی اعتراف کیا گیا ہے۔
چھ سرکاری محکموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا گیاہے کہ انہوں نے سرکاری اداروں کی اصلاحات سمیت کام کے مختلف شعبوں میں سہولیات فراہم کرنے کے لیے اپنے انضباطی کردار ادا کیے۔
معائنوں کے دوران جن مسائل کی نشاندہی کی گئی ان میں بعض اہم عہدوں اور علاقوں کی سالمیت کے خطرات اور بنیادی سطح پرنسبتاً کمزور پارٹی تنظیم شامل ہے۔
حکام کی جانب سے معائنہ شدہ اداروں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ سختی سے اپنی اصلاحات پر کاربند رہیں اور اداروں کے سرکردہ عہدیداروں اور انضباطی اداروں کو حکم جاری کیا گیا ہے کہ جن مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے انہیں درست کرنے کے لیے وہ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔