• Roubaix, France
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین،سی پی سی کا پارٹی ممبران پر سیلاب سےبچاو کی کوششوں میں مثالی اور قائدانہ کردار ادا کرنے پر زورتازترین

July 08, 2024

بیجنگ(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے تنظیمی ڈیپارٹمنٹ نے ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں پارٹی ممبران سے کہا گیا ہے کہ وہ ملک میں سیلاب سے بچاو کی کوششوں  میں  مثالی اور قائدانہ کردار ادا کریں۔

چین میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب اور ارضیاتی آفات کے پیش نظر مراسلے میں  ان امدادی کارروائیوں میں نچلی سطح کی پارٹی تنظیموں کے  کام کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ تمام سطحوں کے حکام پر زور دیا گیا ہے کہ وہ سیلاب سے بچاو کی کارروائیوں میں اپنی کمان  کو مضبوط کریں اور سیلاب پر قابو پانے اور آفات سے بچاو کیلئے اپنی سیاسی ذمہ داریاں پوری کریں۔

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ نچلی سطح کی  پارٹی تنظیموں اور ممبران کو وسائل متحرک کرنے ،مربوط کوششوں اور سیلاب سے بچاو کیلئے کمیونٹی کو شامل کرنے کی ضرورت ہے۔