بیجنگ(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) نے حال ہی میں اپنے ضوابط پر مبنی مجموعہ شائع کیا ہے جو اس سلسلے کا چھٹا مجموعہ ہے۔
تازہ ترین مجموعے میں سی پی سی سنٹرل کمیٹی، سنٹرل کمیشن فار ڈسپلن انسپیکشن، اور اکتوبر 2017 اور اکتوبر 2022 کے درمیان سی پی سی سنٹرل کمیٹی کے تحت کام کرنے والے اداروں کے ذریعہ وضع کردہ ضوابط اور ریگولیٹری دستاویزات کے 127 سیٹ شامل ہیں۔
اس کا مواداس بات سے متعلق ہیں کہ پارٹی کس طرح قائدانہ کردار ادا کرتی ہے اوراپنی مستند، رہنمائی اور عملی اہمیت برقرار رکھتے ہوئے خود کو تمام پہلوؤں اور تمام شعبوں میں مضبوط بناتی ہے۔
یہ مجموعہ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل آفس کے تحت پارٹی کے ضوابط کے لیے ذمہ دار محکمے کے ذریعے مرتب کیا گیا اور اسے لاء پریس نے شائع کیا۔