• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین،سی پی سی نے نظم وضبط سے متعلق معائنہ کے نئے مرحلےکا آغاز کردیاتازترین

April 19, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین میں نظم وضبط سے متعلق معائنہ کاروں پرمشتمل پندرہ ٹیموں کو 34 اقتصادی امورکے محکمہ جات اور مالیاتی اداروں میں نظم و ضبط کا معائنہ کرنے کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔ 

ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ 20ویں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) مرکزی کمیٹی کی طرف سے شروع کردہ معمول کے انظباتی معائنے کا تیسرا مرحلہ ہے۔

بیان کے مطابق نظم وضبط سے متعلق معائنے کے اس نئے دور میں اعلیٰ معیار کی ترقی  کےفروغ، بڑے خطرات سے بچنے اور ان کا تدارک کرنے سمیت گہرائی کے ساتھ اصلاحات کو فروغ دینے، اعلیٰ معیار کے کھلے پن اور دیگر معاملات کے حوالے سے ٹارگٹ شدہ اکائیوں میں پارٹی تنظیموں کی ڈیوٹی کارکردگی پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

معائنہ کرنے والی ٹیمیں ان کو تفویض کردہ یونٹس میں تقریباً تین ماہ تک قیام کرینگی۔ اس دوران ہاٹ لائنز اور میل باکسز قائم کیے جائیں گے تاکہ ان یونٹس میں پارٹی کے عہدیداروں اور اہم عہدوں پرفائزاہلکاروں کی نظم و ضبط کی خلاف ورزی اور دیگر مسائل سے متعلق رپورٹس حاصل کی جا سکیں۔

معائنہ کار 12 جولائی 2024 تک عوام سے شکایات وصول کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں گے۔