• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 28th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین،سنگیانگ کی فوٹو وولٹک صنعت کا اختراعات کے ذریعے فروغتازترین

December 31, 2023

ارمچی (شِنہوا) سورج کی روشنی سے مالامال سنکیانگ ویغورخودمختارخطہ چین میں شمسی توانائی کی پیداوار کا اہم مرکز ہے۔

فوٹو وولٹک (پی وی) پینلز کی تنصیب اور گرڈ کنکشن میں اضافے کے علاوہ یہ خطہ ان آلات کی پیداوار ، استعمال اور انتظامی کارکردگی کو بھی بہتر بنا رہا ہے۔

چھانگ جی ہوئی خود مختار پریفیکچر میں قائم ایک فوٹو وولٹک بریکٹ تیار کرنے والے ادارے کی 4 پیدوارلائنز کام کررہی ہیں جو خودکار طریقے سے خام مال لوڈ کرنے سمیت ویلڈ کنکشن اور دیگر امور انجام دیتی ہیں۔

بریکٹ کمپنی کے سربراہ شو لو ہوئی کے مطابق خودکارپیداوار 50 فیصد تک توانائی کی بچت کرسکتی ہے جس سے پی وی بریکٹ کی سالانہ پیداواری صلاحیت فکسڈ اور ایڈجسٹ ایبل کے ساتھ ایک لاکھ 50 ہزار ٹن تک پہنچ سکتی ہے۔

شو نے کہا کہ کمپنی اب ترقی کررہی ہے اور جلد ہی شمسی توانائی کی پیداواری کارکردگی میں اضافے کے لئے سَن ٹریکنگ بریکٹ لانچ کرے گی۔ فوٹو وولٹک ٹریکنگ نظام سسٹم سورج کی گردش کو ٹریک کرسکتا ہے۔ اس طرح  فوٹو وولٹک پینلز کو سورج کی شعاعیں حاصل کرنے کے لئے بہتر طریقے سے ایڈجسٹ کیا جاسکتا ہے۔

ٹریکنگ کی سہولت پہلے ہی سنکیانگ کے شہر شی ہی ژی میں شمسی توانائی کے پیداواری مرکز پر نصب شمسی توانائی کے پینلز میں استعمال کی جارہی ہے۔