بیجنگ(شِنہوا) چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار خطے کے ایک سابق اعلیٰ عہدیدار لی پھینگ شِن کو رشوت لینے کے شبے میں گرفتارکرلیا گیا۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی سنکیانگ علاقائی کمیٹی کے سابق ڈپٹی سیکرٹری کو پارٹی سے نکال دیا گیا تھا اور رواں ماہ کے شروع میں پارٹی ڈسپلن اور قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر سرکاری عہدے سے برطرف کر دیا گیا تھا۔
سپریم پیپلزپروکیوریٹوریٹ (ایس پی پی) نے ایک بیان میں کہا کہ نیشنل کمیشن آف سپرویژن کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کیس استغاثہ حکام کو جائزہ لینے اور ممکنہ قانونی کارروائی کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے۔