• Roubaix, France
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین،صوبے ہونان کی دونگ تِنگ جھیل میں شگاف پڑنے کے بعد امدادی کارروائیاں تیزتازترین

July 07, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت عوامی تحفظ نے وسطی صوبے ہونان میں عوامی تحفظ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ صوبے میں دونگ تنگ جھیل میں پڑنے والے شگاف کے بعد بچاؤ اور امدادی سرگرمیاں تیز کردیں۔

ہونان میں عوامی تحفظ حکام سے کہا گیا ہے کہ وہ قدرتی آفات سے نمٹنے اور بچاؤ کا کام ، متاثرہ رہائشیوں کی منتقلی ، ٹریفک انتظام ، نظم و نسق برقرا ررکھنے، معاشرے میں مجموعی استحکام اور لوگوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے متعلقہ محکموں کے ساتھ ملکر کام کریں۔

وزارت کے مطابق سیلاب سے بچاؤ کے آلات اور رسد کی ایک کھیپ فوری طور پر مثاثرہ علاقے میں بھیج دی گئی ہے۔

وزارت نے متاثرہ رہائشیوں کی تلاش، ان کی منتقلی کو یقینی بنانے اور انہیں رہائش کا مناسب سامان فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن کوششوں کی بھی ہدایت کی ہے۔

ہونان میں عوامی تحفظ حکام نے فوری طور پر متاثرہ علاقے میں پولیس بھیج دی ہے تاکہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے کاموں کے دوران بستیوں اور امدادی سامان کی ذخیرہ گاہوں جیسے اہم مقامات پر سیکیورٹی انتظامات کو مضبوط بنایا جاسکے۔

دونگ تنگ جھیل میں ابتدائی طور 10 میٹر چوڑا شگاف پڑا تھا تاہم بعد میں یہ وسیع ہوگیا۔ اس سے 50 مربع کلومیٹر پر پھیلا توان بی گاؤں متاثر ہوا ۔ یہ علاقے میں 1996 میں بھی شگاف سے متاثر ہوا تھا۔

ہونان میں 16 جون سے سال کی شدید ترین بارش ہوئی ہے اور کئی علاقوں میں ماضی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔