• Washington, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین،صوبہ سیچھوان میں ہونے والا سڑک حادثہ ڈرائیور کی تھکاوٹ کے باعث ہوا تھا، پولیستازترین

May 24, 2024

چھنگ دو(شِںہوا)چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان میں  ہونے والا سڑک حادثہ ڈرائیور کی تھکاوٹ کی وجہ سے ہوا تھا جس میں میں 5 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

گزشتہ منگل کی صبح 7 بج کر 20 منٹ پر ووشینگ کاؤنٹی میں ایک کار  نے بس کے منتظر مسافروں کو کچل دیا تھا جس سے 2 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے جبکہ 3 نے اسپتال میں دوران علاج دم توڑا۔

کاؤنٹی کے عوامی تحفظ بیورو کے مطابق ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہے 52 سالہ ڈرائیور سن نے رات بھر ماہ جونگ کھیلا تھا اورحادثے کے وقت وہ نیند اور تھکاوٹ کی حالت میں گاڑی چلارہا تھا۔