ہانگ ژو(شِنہوا) چین کے صوبے ژی جیانگ میں ایک گھر جزوی طور پر منہدم سے دو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔
صوبہ ژی جیانگ کی وین چینگ کاؤنٹی حکومت کے معلوماتی دفتر کے مطابق حادثہ مقامی وقت کے مطابق گزشتہ شام 7 بجکر 20 منٹ پر پیش آیا جہاں مکان کے ملبے تلے تین افراد دب گئے جن میں سے ایک شخص کو امدادی کارکنوں نے حادثے کے 20 منٹ بعد نکال لیا جبکہ باقی دو افراد کو الصبح 2 بجکر 30 منٹ پر ملبے سے نکالا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے ۔زخمی شخص کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔
حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔