بیجنگ (شِنہوا) چین میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کی جانب سے 2023 میں1ہزار456 نئے انڈرگریجویٹ تعلیمی پروگرامز کے لیے درخواستیں دائرکی گئیں جو ثقافت، صحت، سائنس اور ٹیکنالوجی جیسے شعبوں سے متعلقہ تھیں۔ وزارت تعلیم نے منگل کو بتایا کہ گزشتہ سال کے دوران 217 نئے انڈرگریجویٹ تعلیمی پروگرامز کی منظوری دی گئی۔ وزارت نے کہا کہ یہ اقدام ایسے پروگرامز شروع کرنے میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کی مدد کے لیے ملکی کوششوں کا حصہ ہے جو ملک کی تزویراتی ضروریات کو پورا کرتے ہیں اورعلاقائی ترقی کا باعث ہیں۔ فائل کردہ، منظور شدہ اور ترمیم شدہ پروگرامزکے اس بیچ میں رواں سال انڈرگریجویٹ داخلے کھولے جارہے ہیں۔