تیانجن(شِنہوا) چین کے شمالی بندرگاہی شہر تیانجن میں2023 کے پہلے 11 مہینوں کے دوران کل سرحد پار ای کامرس کی غیر ملکی تجارت کا حجم تقریباً 11 ارب 40 کروڑ یوآن (تقریباً 1 ارب 60 کروڑ ڈالر) ریکارڈ کیا گیا۔
میونسپل بیورو آف کامرس نے کہا کہ اس مدت کے دوران 3 ارب 80 کروڑ یوآن سے زیادہ کی درآمدات اور7 ارب 60 کروڑ یوآن سے زیادہ برآمدات کا اعلان شہر کے سرکاری سرحد پار ای کامرس جامع سروس پلیٹ فارم کے ذریعے کیا گیا۔
اس شہر کا مقصد چین (تیانجن) سرحد پار ای کامرس کے جامع پائلٹ زون کی تعمیر کو پالیسی اور موڈ جدت کے ذریعے مزید فروغ دینا اور روایتی صنعتوں اور مینوفیکچرنگ کمپنیوں میں مزید غیر ملکی تجارتی اداروں کی مدد کرنا ہے تاکہ ان کی تنظیم نو اوراپ گریڈنگ کو تیز کیا جا سکے اور سرحد پار ای کامرس تجارت کے ذریعے اپنی منڈیوں کو وسعت دی جا سکے۔