• Frankfurt am Main, Germany
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین،توانائی کمپنی نے صاف توانائی کے شعبے میں سنگ میل عبور کرلیاتازترین

July 01, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے سرکاری انرجی انویسٹمنٹ گروپ (سی ایچ این انرجی ) نے نئی توانائی کی مجموعی پیداواری صلاحیت کے حوالے سے نمایاں کامیابی حاصل کرلی ہے۔

کمپنی کے مطابق، جون کے آخرتک، سی ایچ این انرجی کی نئی توانائی کی مجموعی پیداواری صلاحیت 10کروڑ

کلوواٹ تک پہنچ گئی تھی، جوصاف توانائی کے ذرائع پر منتقل ہونے کی کوششوں میں حاصل کردہ ایک قابل ذکر سنگ میل ہے۔

اس مدت تک  ونڈ پاور کی مجموعی پیداواری صلاحیت6کروڑ22لاکھ 80ہزارکلوواٹ رہی جو حجم کے لحاظ سے عالمی سطح پرسرفہرست ہے۔فوٹو وولٹک کی مجموعی پیداواربھی بڑے اضافے کے ساتھ 4کروڑ21لاکھ30ہزارکلو واٹ تک پہنچ گئی