• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چلی،والپرائسو خطے میں آتشزدگی سے کم از کم 46 افراد ہلاکتازترین

February 04, 2024

سینٹیاگو(شِنہوا) چلی کے صدر گیبریل بوریک نے کہا ہے کہ وسطی چلی کے والپرائسو علاقے میں آتشزدگی سے کم از کم 46 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

صدر نے ایک نیوز کانفرنس کو بتایا کہ"اب تک آگ لگنے سے 40 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور چھ افراد طبی مراکز میں جلنے سے ہلاک ہو چکے ہیں" تاہم ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

چلی کی حکومت نے کوئلیپیو، ولا الیمانا، وینا ڈیل مار اور والپرائسو کے علاقے میں لیماشے کمیونز  میں آگ سے نمٹنے کے لیے ہفتے کو مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجے سے  اتوارصبح 10 بجے تک کرفیو نافذ کر دیا۔

مقامی حکام نے تصدیق کی ہے کہ دارالحکومت سے تقریباً 120 کلومیٹر شمال مغرب میں کوئلیپیواور ولا الیمانا میں 12 سو  سے زائد مکانات تباہ ہو چکے ہیں جبکہ پورے  والپرائسو کے علاقے میں کم سے کم 9 ہزارہیکٹر رقبہ آگ کی لپیٹ میں آ چکا ہے۔