شی نِنگ (شِنہوا)چین کےشمال مغربی صوبہ چھنگ ہائی میں900 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کا حامل ایک فوٹو وولٹک منصوبہ فعال ہو گیا ہے۔
چائنہ تھری گورجز کارپوریشن کے مطابق یہ الٹرا ہائی وولٹیج پاور لائن کے لیے دوسرے مرحلے کا منصوبہ ہے جو چھنگ ہائی سے چین کے وسطی صوبےہینان تک بجلی کی ترسیل کرتا ہے۔ کارپوریشن نے کہا کہ فوٹو وولٹک پروجیکٹ، ہائی نان تبتی خود مختار پریفیکچر کی گونگ ہی کاؤنٹی میں واقع ہے، یہ چھنگ ہائی تبت سطح مرتفع کے شمال مشرقی حصے میں 3 ہزار میٹر کی بلندی پر تقریباً1 ہزار 540 ہیکٹر کے رقبے پر محیط ہے۔
یہ منصوبہ اوسطاً ایک سال میں تقریباً 2 ارب 10 کروڑ کلو واٹ بجلی پیدا کرے گا جس سے تقریباً6 لاکھ 40 ہزار ٹن معیاری کوئلے کی بچت سمیت کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو 17 لاکھ 40 ہزار ٹن تک کم کیا جا سکے گا۔
چھنگ ہائی-تبت سطح مرتفع پر واقع، چھنگ ہائی صاف توانائی کے وسائل، جیسے پانی، ہوا اور شمسی توانائی سے مالا مال ہے جو اسے نئی توانائی کی صنعت کی ترقی کے لیے ایک مثالی جگہ بناتا ہے۔