چھونگ چھنگ(شِنہوا) چین کی جنوب مغربی چھونگ چھنگ میونسپلٹی اور لندن کے درمیان براہ راست مسافر پروازیں 3 مئی سے دوبارہ شروع ہوں گی۔
چھونگ چھنگ جیانگ بی بین الاقوامی ہوائی اڈے کی انتظامیہ کے مطابق یہ روٹ تیانجن ایئر لائنز کے ذریعے چلایا جائے گا۔ اسے ہفتے میں دو بار بدھ اور ہفتہ کو چلانے کا منصوبہ ہے۔
ہوائی اڈے کی انتظامیہ نے کہا کہ 2023 میں بین الاقوامی (علاقائی) مسافر پروازوں میں بہت اضافہ ہوا ہے۔ چھونگ چھنگ سے میڈرڈ، دبئی، بنکاک، وینٹیانے اور ہانگ کانگ کے لیے مسافر پروازوں کے روٹس کو پہلی بارکھولااور بحال کیا گیا ہے۔