• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چوتھی چائنہ انٹرنیشنل کنزیومر پراڈکٹس ایکسپو ہائی نان میں ہفتہ کو شروع ہوگیتازترین

April 12, 2024

ہائیکو (شِنہوا) چوتھی چائنہ انٹرنیشنل کنزیومر پروڈکٹس ایکسپو جنوبی صوبے ہائی نان کے دارالحکومت ہائیکو میں ہفتہ کو شروع ہو گی۔

چھ روزہ ایونٹ میں 71 ممالک اور خطوں کے 4ہزارسے زائد برانڈزشرکت کر رہے ہیں جودنیا بھر کے صارفین کے لیے اپنی نئی اور اعلیٰ  مصنوعات کی نمائش کریں گے۔

ایکسپو کے مرکزی مقام کا رقبہ 1لاکھ مربع میٹرپر مشتمل ہے۔ ذیلی مقامات کا نمائشی علاقہ 28ہزار مربع میٹر پر محیط ہے۔

اس سال کی ایکسپو کا مہمان خصوصی آئرلینڈ ہے جو مخصوص نمائشی ایریا میں اپنی سائنسی اور تکنیکی اختراعات، تعلیم، سرمایہ کاری، سیاحت اور ثقافت کو پیش کرے گا۔