• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چوتھی چائنہ انٹرنیشنل کنزیومر پروڈکٹس ایکسپو 13 اپریل سے چین میں منعقد ہو گیتازترین

March 28, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چوتھی چائنہ انٹرنیشنل کنزیومر پراڈکٹس ایکسپو 13 تا 18 اپریل چین کے جنوبی صوبہ ہائی نان کے دارالحکومت ہائیکو میں منعقد ہوگی۔

یہ نمائش اپنے گزشتہ ایڈیشنزکو پیچھے چھوڑتے ہوئے 1لاکھ 28ہزار مربع میٹر کے وسیع رقبے پرمنعقد ہو گی۔

چین کےنائب وزیر تجارت شینگ چھیوپھنگ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس نمائش میں 59 ممالک اور خطوں کے 3 ہزار سے زائد برانڈز شرکت کریں گےجنہیں ہائی نان کی طرف سے ویزا فری انٹری پالیسی کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایاکہ چین کی اشیائے صارف کی خوردہ فروخت، جو کہ کھپت کی طاقت کا ایک اہم اشاریہ ہے، 2024 کے پہلے دو ماہ کے دوران  گزشتہ سال کی نسبت 5.5 فیصد اضافے کے ساتھ  81.3 کھرب یوآن (تقریباً 11.5کھرب ڈالر) تک پہنچ گئی جس سے ملک کی صارف منڈی کی لچک اوربھرپور سرگرمیاں ظاہر ہوتی ہیں۔