• Roubaix, France
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

دنیا کا کھلے دل سے خیرمقدم کرنے کا عزم رکھتے ہیں، چینتازترین

July 10, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ چین دنیا کا کھلے دل سے خیرمقدم کرنا جاری رکھے گا اور اپنی ترقی سے دنیا میں نئی توانائی اور عوامی تبادلوں کے لیے مزید توانائی اور جوش و خروش پیدا کرے گا۔

چین حالیہ دنوں میں غیر ملکی سیاحوں کے لئے کافی مقبول مقام بن چکا ہے، کئی افراد نے اپنے تجربات سوشل میڈیا پر شیئر کئے ہیں ۔ اعداد و شمار کے مطابق "چائنہ ٹریول" متعدد عالمی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سب سے زیاد سرچ کئےجانے والی اصطلاحات میں شامل ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ غیر ملکی سیاحوں میں چین کو مقبول سیاحتی مقام دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ سرکاری اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین نے تقریبا 1 کروڑ 46 لاکھ 40 ہزار غیر ملکی سیاحوں کو خوش آمدید کہا جو گزشتہ برس کی نسبت 152.7 فیصد زائد ہے جس میں 85 لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد ویزہ فری پالیسی کے تحت چین میں داخل ہوئے جو گزشتہ برس کی نسبت 190.1 فیصد اضافہ ہے۔

ترجمان لین نے کہا کہ جیسے جیسے ویزا فری پالیسی سے زیادہ سے زیادہ ممالک مستفید ہو رہے ہیں چین سرحد پار سفر آسان بنانے کے لئے مزید اقدامات کررہا ہے۔  چین کا "آن اے ویم سفر" حقیقت میں بدل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے حال ہی میں غیر ملکی مسافروں کی شیئر کردہ بہت سی ویڈیوز دیکھی ہیں جن میں سے زیادہ تر فرسٹ پرسن ویو یا اسنیپ شاٹ ویڈیوز ہیں جو لوگوں کو چین کی تیز رفتار زندگی کی جھلک دکھاتی ہیں۔

ترجمان لین نے کہا کہ ہم نے ان کے کیمروں سے بیجنگ میں دریائے لیانگ ما پر لائٹ شو، شنگھائی اسٹریٹ کے پکوان، شین ژین میں ڈرون سے کھانے کی ترسیل اور ووہان کی آپٹکس ویلی میں مستقبل کی اسکائی ٹرین اور خودکار ڈرائیونگ ایئرٹیکسی دیکھی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اعداد و شمار کے مطابق 86 فیصد غیرملکی سیاح جو پہلے بھی چین آچکے ہیں، اب چین میں ادائیگی کرنے کو بہت آسان سمجھتے ہیں۔ فون سے ادائیگی کے کوڈ کو اسکین کرنا چین میں غیر ملکی دوستوں کے لئے ایک اسٹائلش تجربہ بن گیا ہے۔