گوئی یانگ (شِنہوا) دنیا کی سب سے بڑی سنگل ڈش ریڈیو ٹیلی سکوپ ،چین کی پانچ سو میٹر اپرچر اسفیریکل ریڈیو ٹیلی سکوپ (فاسٹ) کی دیکھ بھال کے لیے پانچ ذہین روبوٹ سسٹمزاور پلیٹ فارمزنے انسپیکشن کا مرحلہ کامیابی سے پاس کرلیا ہے،جنہیں اب استعمال میں لایاجائے گا۔
ذہین روبوٹ بنیادی طور پر فاسٹ کی فیڈ کی سپورٹنگ کیبلز اور پلیوں کی جانچ، اس کے ایکچیوٹرز کی خودکارمرمت اور ریفلیکٹر پر لیزر اہداف، فیڈ ریسیورز کوالگ کرنے اور انسٹال کرنے، ریڈیوانٹرفیرنس کی مانیٹرنگ اوراس کے30 ٹن فیڈ کیبن کی موسمی صورتحال کی پیمائش میں استعمال کیے جائیں گے۔
عملے کا ایک رکن چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی ژو میں ریڈیو ٹیلی سکوپ (فاسٹ ) کے لیے ڈیزائن کیے گئے مینٹیننس روبوٹ پلیٹ فارم سسٹم کو ایڈجسٹ کر رہا ہے۔(شِنہوا)
فاسٹ کے چیف انجینئر جیانگ پھینگ کے مطابق، ذہین روبوٹس سائنسی نتائج کو فروغ دیتے ہوئے ٹیلی سکوپ کے آپریشن کو محفوظ بنانے میں مدد کرتے ہوئے اس کے مشاہدے کے دورانیے اور کارکردگی میں اضافہ کریں گے۔ جیانگ نے کہا کہ ذہین روبوٹس سے توقع ہے کہ وہ دوربین کے مشاہدے کی مدت میں سالانہ 30 دن کا اضافہ کریں گے۔