گوئی یانگ(شِنہوا) دنیا کی سب سے بڑی سنگل ڈش ریڈیو ٹیلی سکوپ ،چین کی پانچ سو میٹر اپرچر اسفیریکل ریڈیو ٹیلی سکوپ (فاسٹ) نے 2016 میں کام شروع کرنے کے بعد سے اب تک 800 سے زیادہ نئے نیوٹران ستاروں(پلسرز) کی نشاندہی کی ہے۔
ٹیلی سکوپ کے چیف انجینئر جیانگ پھینگ نے منگل کو بتایا کہ فاسٹ کے دریافت کردہ نئے پلسرزکی تعداد اسی عرصے کے دوران غیر ملکی دوربینوں کے ذریعے دریافت کردہ پلسرز کی کل تعداد سے تین گنا زیادہ ہے۔ پلسر، یا تیزی سے گھومنے والے نیوٹران ستارے، سپرنووا دھماکوں کے ذریعے بڑے پیمانے پر مرتے ہوئے ستاروں کے پھٹے ہوئے مرکزی حصوں سے نکلتے ہیں۔ پلسرکا مشاہدہ فاسٹ کے لیے ایک اہم ترین کام ہے،جس کا استعمال کشش ثقل کی شعاعوں اور بلیک ہولز کے وجود کی تصدیق کے لیے کیا جا سکتا ہے اس کے علاوہ ان سے فزکس کے بہت سے دوسرے بڑے سوالات کے جوابات تلاش کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔