بیجنگ(شِنہوا) چین کی پانچ سو میٹراپرچراسفیریکل ریڈیو ٹیلی سکوپ (فاسٹ)، جو دنیا کی سب سے بڑی سنگل ڈش ریڈیو ٹیلی سکوپ ہے نے،اپنے کام کے آغاز کے بعد سے اب تک 740 سے زیادہ نیوٹران ستاروں (پلسارز) کی نشاندہی کی ہے۔انتہائی تیزی سے گھومنے والے نیوٹران ستارے، سپرنووا دھماکوں کے باعث مرتے ہوئے عظیم الجثہ ستاروں کے پھٹے ہوئے مرکز سے برآمد ہوتیہیں۔ پلسارکا مشاہدہ فاسٹ کے اہم ترین کاموں میں سے ایک ہے،جس کا استعمال کشش ثقل کی شعاعوں اور بلیک ہولز کے وجود کی تصدیق کے لیے کیا جا سکتا ہے اوراس سے فزکس سے متعلقہ انتہائی اہم بڑے سوالات کو حل کرنے میں مدد کی جا سکتی ہے۔ ٹیلی سکوپ کے چیف انجینئر جیانگ پھینگ نے کہا کہ ستمبر 2016 میں مکمل ہونے کے بعد فاسٹ کے سالانہ مشاہدے کا دورانیہ 5ہزار300 گھنٹوں سے تجاوز کر گیا ہے جس میں ہر روز 30 سے 40 ٹیرا بائٹس ڈیٹا موصول ہوتا ہے۔ اب تک 740 سے زیادہ پلسار دریافت ہو چکے ہیں۔