بیجنگ (شِنہوا) چین میں نئی توانائی والی مسافر کاروں کی فروخت گزشتہ برس دنیا کی کل فروخت کے تقریباً دو تہائی تھی۔
چائنہ پیسنجر کار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل کائی ڈونگ شو نے کہا کہ 2023 میں چینی مارکیٹ میں ایسی 88 لاکھ 70 ہزار گاڑیاں فروخت ہوئیں جو ایک برس قبل کی نسبت 37 فیصد زائد اور عالمی فروخت کا 63.5 فیصد ہیں۔
چین میں 2023 کے دوران نئی توانائی والی گاڑیوں کی رسائی کی شرح یا تمام کاروں کی فروخت میں اس کا تناسب تقریباً 30 فیصد تک بڑھ گیا۔
چین میں نئی توانائی والی گاڑی مارکیٹ میں گزشتہ برسوں کے دوران زبردست توسیع دیکھنے میں آئی جس کی وجہ ملک کی سبز ترقی اور تیزی سے بڑھتی گاڑیوں کی مارکیٹ ہے۔
سال 2023 میں ملک میں فروخت کردہ الیکٹرک مسافر کاروں کا حصہ 69 فیصد جبکہ ہائبرڈ گاڑیوں کا حصہ31 فیصد تھا۔
کائی نے کہا کہ چونکہ چینی نئی توانائی گاڑیاں جنوب مشرقی ایشیائی اور یورپی مارکیٹوں میں بھی مقبول ہیں اس لئے مقامی منڈی اور برآمدات دونوں میں فروخت بڑھی ہے۔
قبل ازیں جاری اعداد و شمار کے مطابق 2023 میں چین کی نئی توانائی گاڑیوں کی برآمدات گزشتہ برس کی نسبت 77.6 فیصد بڑھ کر 12 لاکھ یونٹس تک پہنچ گئی تھی۔