• Columbus, United States
  • |
  • Aug, 7th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

دنیا میں نصف سے زیادہ سکول جانے کی عمر کے پناہ گزین بچے تعلیم سے محروم ہیں: اقوام متحدہتازترین

September 09, 2023

جنیوا(شِنہوا)اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے (یو این ایچ سی آر)نے کہا ہے کہ دنیا کے 1 کروڑ 48 لاکھ سکول جانے والے پناہ گزین بچوں میں سے نصف سے زیادہ اس وقت باقاعدہ تعلیم سے محروم ہیں۔

یو این ایچ سی آر کے ترجمان ولیم سپنڈلر نے  جنیوا میں پریس بریفنگ میں بتایا کہ 2023 یو این ایچ سی آر کی ریفیوجی ایجوکیشن رپورٹ کے مطابق 2022 کے آخر تک سکول جانے والے پناہ گزینوں کی تعداد گزشتہ سال کی نسبت 1 کروڑ سے تقریباً 50 فیصد بڑھ گئی۔

انہوں نے کہا کہ پناہ گزینوں کےرہائشی ممالک میں سکولوں میں داخلوں کے اعتبار سے تعلیم کی سطح  ڈرامائی طور پر مختلف ہے جس میں 38 فیصد نے پری پرائمری میں داخلہ لیا، 65 فیصد  نے پرائمری ، 41 فیصد نے سیکنڈری  اور صرف چھ فیصد نے تیسرے درجے کے سکولوں میں داخلہ لیا ۔

انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ دنیا کے 46 کم ترقی یافتہ ممالک میں رہنے والے 20 فیصد پناہ گزینوں سمیت  کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں رہنے والے تین چوتھائی سے زیادہ  پناہ گزین کے زبردستی بے گھر کئے گئے  بچوں کو تعلیم دینے کے اخراجات غریب ترین ممالک غیر متناسب طور پربرداشت کررہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نےتعلیم کو حملوں سے بچانے کے بین الاقوامی دن کے موقع پرایک پیغام میں کہا کہ اس دن ہم ایک چونکا دینے والے سچ پر روشنی ڈال رہے ہیں کہ 22 کروڑ 40 لاکھ بچوں اور نوجوانوں کو تعلیمی امداد کی فوری ضرورت ہے جن میں مسلح تصادم جیسے بحرانوں کی وجہ سے تعلیم سے محروم 7 کروڑ 20 لاکھ بچے بھی شامل ہیں۔

انہوں نے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ سکولوں، بچوں اور اساتذہ کے تحفظ کو ہرصورت یقینی بنائیں۔