لندن(شِنہوا)دوسری چائنہ انٹرنیشنل سپلائی چینز ایکسپو(سی آئی ایس سی ای) کا روڈ شو لندن میں منعقد ہوا جس میں چین اور برطانیہ کی تجارتی ایسوسی ایشنز،کاروباری اداروں اور میڈیا تنظیموں کے 150 سے زیاہ نمائندوں نے شرکت کی۔
چائنہ کونسل برائے فروغ بین الاقوامی تجارت کے چیئرمین رین ہونگ بن نے بتایا ہے کہ دوسری چائنہ انٹرنیشنل سپلائی چینز ایکسپو اس سال 26 سے 30 نومبر تک بیجنگ میں منعقد ہو گا۔جس کے لئے تقریبا اب تک 400 چینی اور غیر ملکی کمپنیوں نےرجسٹریشن کروائی ہے۔
روڈ شو سے خطاب کرتے ہوئے برطانیہ میں چین کے سفیر ژینگ ژی گوانگ نے کہا کہ عالمی معیشت کی مستحکم بحالی اور ترقی کے ثمرات تمام عوام تک پہنچانے کیلئے مستحکم اور ہموار عالمی صنعتی اور سپلائی چینز اہم ضمانت ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین اس تعاون کا نہ صرف شراکت دار اور فائدہ اٹھانے والا ملک ہے بلکہ اس کامضبوط محافظ اور حصہ ڈالنے والا ملک بھی ہے۔انہوں نے برطانوی کاروباری برادری سے کہا کہ وہ چین کی ترقی کے مواقع باٹنے کیلئے اس ایکسپو میں سرگرمی سے شرکت کریں۔
چین برطانیہ بزنس کونسل کے سربراہ شیرارڈ کاؤپر کولز جنہوں نے گزشتہ سال پہلی سی آئی ایس سی ای میں برطانوی وفد کی قیادت کی تھی نے، روڈ شو کے شرکاء پر زور دیا کہ وہ پیداواری تبادلوں کے لیے چین میں ہونے والی ایکسپو میں شریک ہوں۔