• Sterling, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے منتخب ایرانی صدر کے خیالات کو سراہتے ہیں : چینی ترجمانتازترین

July 16, 2024

بیجنگ(شِنہوا)  چین نے  ایران کے نومنتخب صدر مسعود پزشکیان کے دوطرفہ تعلقات  کے حوالے سے دیے گئے بیان کو سراہتے  ہوئے کہا ہے کہ وہ  ایران کے ساتھ تعلقات کی مستحکم اور طویل مدتی ترقی کو فروغ دینے کے لیے نئی ایرانی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

تہران ٹائمز میں شائع ایک مضمون میں نومنتخب صدر پزشکیان  نے کہا کہ ایران چین کے ساتھ اپنی روایتی دوستی کو قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے اور بیجنگ کے ساتھ مزید وسیع تعاون کا منتظر ہے کیونکہ ہم ایک نئے عالمی نظام کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لِن جیان نے روزانہ کی پریس بریفنگ میں پزشکیان کے بیان کے حوالے سے ایک سوال  کے جواب میں کہا کہ چین اور ایران کے درمیان دوستانہ تبادلوں کی ایک طویل تاریخ ہے اور نصف صدی قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دوطرفہ تعلقات میں  مستحکم اور  مضبوط  پیش رفت برقرار رہی ہے۔

لن نے کہا کہ پیچیدہ علاقائی اور بین الاقوامی  صورتحال کے پیش نظر چین اور ایران نے ہمیشہ ایک دوسرے کی حمایت کی ہے اور باہمی اسٹریٹجک  اعتماد کو مضبوط کرنے کے لیے مل کر کام  کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو  مسلسل فروغ دیا اور علاقائی اور بین الاقوامی امور میں مضبوط رابطے اور ہم آہنگی کو برقرار رکھا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اس سے نہ صرف  دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ  پہنچا بلکہ اس سے علاقائی اور عالمی امن و استحکام میں بھی مدد ملی ہے۔