• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 29th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

دسمبر 2023 میں چین کی بجلی کی پیداوار میں 8 فیصد اضافہتازترین

January 18, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین میں بجلی پیدا کرنے والے بڑے اداروں کی بجلی کی پیداوار میں دسمبر 2023 میں گزشتہ سال کی نسبت  8 فیصد اضافہ ہوا۔

 قومی ادارہ شماریات (این بی ایس ) کے مطابق ان کمپنیوں کی بجلی کی مجموعی پیداوار گزشتہ ماہ 829 ارب کلو واٹ گھنٹے رہی۔

اعداد و شمار  کے مطابق شمسی توانائی کی پیداوار میں گزشتہ سال کی نسبت 17.2 فیصد اضافہ ہوا جبکہ تھرمل پاور کی پیداوار میں 9.3 فیصد اضافہ ہوا۔

 این بی ایس کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت ہوا سے بجلی پیداوار میں 7.4 فیصد اور پن بجلی کی پیداوار میں 2.5 فیصد اضافہ ہوا جبکہ اسی مدت کے دوران جوہری توانائی کی پیداوار میں 4.2 فیصد کمی واقع ہوئی۔

2023 میں ان فرموں کی بجلی کی پیداوار 89 کھرب کلو واٹ گھنٹے  رہی جو گزشتہ سال کی نسبت 5.2 فیصد زیادہ ہے۔