بیجنگ (شِنہوا) دسواں بیجنگ شیانگ شان فورم پیر کو بیجنگ انٹرنیشنل کنونشن سنٹر میں شروع ہوگیا۔
چین کے مرکزی فوجی کمیشن کے وائس چیئرمین ژانگ یوشیا نے فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔
اپنے کلیدی خطاب میں ژانگ نے کہا کہ چین کی مسلح افواج سلامتی کے امور پر باہمی اعتماد کو مسلسل مضبوط کرنے، سیکورٹی ڈھانچے کو بہتر بنانے، سیکورٹی گورننس اور سکیورٹی تعاون کو فروغ دینے کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے لیے تیار ہے۔
ژانگ نے اس بات پر زور دیا کہ تبدیلیوں اور انتشار کی دنیا کا سامنا کرتے ہوئے تمام ممالک کو یکساں مفاد پر مبنی تعاون کے اصولوں پر عمل اور ہم آہنگی کے ساتھ مشترکہ ترقی کو آگے بڑھانا چاہیے۔
انہوں نے تمام ممالک سے تنازعات کو بات چیت اور مشاورت کے ذریعے حل کرنے پر زوردیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ملک اپنی مرضی دوسروں پر مسلط نہ کرے، اپنے فائدے کو دوسروں کے مقابلے پرنہ رکھے، دوسروں کی سلامتی کی قیمت پر اپنی سلامتی کو یقینی بنائے نہ ہی اہم حساس مسائل پر دوسرے ممالک کو جان بوجھ کراشتعال دلائے۔
تائیوان کے مسئلہ پر بات کرتے ہوئے، ژانگ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ یہ چین کے بنیادی مفادات کا مرکز ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ایک چین کے اصول پر بین الاقوامی برادری کے درمیان عالمی اتفاق رائے ہے۔
ژانگ نے کہا کہ تائیوان کو چین سے الگ کرنے کی کوئی بھی کوشش، چاہے وہ کسی کی طرف سے یا کسی بھی شکل میں ہو، چین کی مسلح افواج کی طرف سے اسے پوری قوت کے ساتھ مسترد اور روک دیا جائے گا۔